ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں سڑک حادثہ؛ بھٹکل کے ایک شخص سمیت تین شدید زخمی؛ بھٹکل کا زخمی شخص مینگلور شفٹ

یلاپور میں سڑک حادثہ؛ بھٹکل کے ایک شخص سمیت تین شدید زخمی؛ بھٹکل کا زخمی شخص مینگلور شفٹ

Fri, 02 Jun 2017 15:41:12    S.O. News Service

بھٹکل 2/ جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے یلاپور میں آج جمعہ کی اولین ساعتوں میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے  جس میں ایک کا تعلق بھٹکل سے ہے۔ یلاپور پولس نے بتایا کہ ممبئی سے بھٹکل کی طرف روانہ کار صبح قریب چار بجے سڑک کنارے پارک کی ہوئی ایک لاری سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں کار پر سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر یلاپور سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہبلی کیمس  روانہ کیا گیا ہے۔

زخمیوں میں ایک  بھٹکل کے مسجدخالد بن ولید  (عرف گول مسجد) کے قریب رہنے والے عبدالوہاب (52) بھی شامل ہیں، جو کار کی ڈرائیورنگ کررہے تھے۔ دیگر ایک زخمی کی شناخت کیرالہ کے رہنے والے کن کُنّی ابن ابراہیم کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ تیسرے شخص کی شناخت ہونی ابھی باقی ہے۔

پولس نے بتایا کہ تینوں افراد  ایک ماروتی ڈیزائر کار(نمبر: MH01-BD-8312)  پر سوار ممبئی سے بھٹکل کی طرف جارہے تھے۔ جس کے دوران یلاپور میں یہ حادثہ پیش آیا۔

یلاپور پولس نے بتایا کہ  کار ڈرائیور جو بری طرح زخمی تھا، نے  صرف اپنا  اور شہر بھٹکل کا نام  بتا پایا،  بعد میں ساحل آن لائن نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے تعائون سے جانچ پڑتال کے بعد اُس کے گھر کا پتہ حاصل کرلیا اور گھروالوں کو حادثے کے تعلق سے خبر دی۔

بھٹکل موسیٰ نگر میں رہنے والے جناب عبدالمتین صاحب نے تصدیق کی ہے کہ اس کا بھائی عبدالوہاب ممبئی سے ماروتی ڈیزائر کار پر بھٹکل کے لئے نکلا تھا۔

شام کو ملنے والی اطلاع کے مطابق عبدالوہاب کو  مینگلور شفٹ کیا گیا ہے۔

حادثے کے تعلق سے یلاپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: